گوجرانوالہ:گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال ری ویمپنگ کے بعد فنکشنل 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال(سول ہسپتال) گوجرانوالہ کو پونے 2 ارب روپے کی تخمینہ لاگت سے ری ویمپنگ کے بعد مکمل طور فنکشنل کردیا گیا ہے،ہسپتال کی تکمیل کے بعد کمشنر ڈپٹی کمشنر اور ایم پی اے محمد نواز چوہان کے ہمراہ ہسپتال کا افتتاح کیا۔ایم ایس ڈاکٹر ارشاد اللہ گورائیہ،اے ایم ایس ڈاکٹر نئیر عمران حیدر، ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ ڈاکٹر انوارالحق،ڈی ایم ایس ڈاکٹر عمر شہباز دیگر ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل اسٹاف بھی موجود تھے۔کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہسپتال کی ری ویمپنگ کا آغاز گزشتہ سال شروع کیا گیا تھا،مجموعی طور پر 1 لاکھ 58 ہزار 359 سکوائر فٹ ایریا کی ری ویمپنگ کی گئی ہے۔دونوں ہسپتالوں میں ٹراما سنٹر،او پی ڈی،آپریشن تھیٹرز،پیڈیا ٹرک، میڈیکل، سرجیکل، یوروالوجی، گائنی، آرتھو، نیورو، آئی سی یو، پتھالوجی، ریڈیالوجی،فزیو تھراپی، ڈائیلاسز،بلڈ بنک بیک وقت کام کرتے رہیں گے۔تاہم شعبہ آئیز،شعبہ ای این ٹی، ڈرما اور سائیکاٹری کے شعبہ جات گوجرانوالہ میڈیکل ٹیچنگ ہسپتال میں ہی کام کریں گے۔ڈاکٹروں اور عملہ کی خالی آسامیوں پر بھرتی کے لیے حکومت پنجاب سے درخواست کی ہے۔ڈپٹی کمشنر  نے خالی پوسٹوں پر جزوقتی کام کے لیے پلاننگ مکمل کرلی ہے۔

ای پیپر دی نیشن