لیگی قیادت معاشی بحران وسنگین مسائل سے نبرد آزما ہے: معظم رؤف 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے سٹی نائب صدر ٹکٹ ہولڈر  پی پی 60 معظم رؤف مغل ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت معاشی بحران سمیت سنگین مسائل سے نبرد آزما ہے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز مشکل ترین حالات میں پوری تندہی کے ساتھ کام کرتے ہوئے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں  انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن  پی ٹی آئی کے غیر سنجیدہ اور انتشاری ٹولے کے چھوڑے ہوئے مسائل سے نبرد آزما ہے وزیراعظم میاں شہباز شریف نے انتہائی تگ ود و اور محنت سے آئی ایم ایف پروگرام کو جاری رکھا ہوا ہے اور ملک کو معاشی ڈیفالٹ سے بچا کر دوبارہ معاشی بحالی کی جانب لے کر آئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن