شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) علامہ پیر ابو الفیض محمد عبدالکریم محدث ابدالویؒ کے تین روزہ 21 ویں عرس کی تقریبات دربار عالیہ محدث ابدالویؒ خانقاہ ڈوگراں میں اختتام پذیر ہوگئیں، عرس کی تقریبات میں مزار شریف کو عرق گلاب سے غسل دیا گیا اور جامعہ مسجد رضویہ میں محفل ذکر و نعت ہوئی جبکہ ملک و قوم کی سلامتی اور عوامی خوشحالی کی خصوصی دعا کی گئی،اس موقع پر سجادہ نشین الحاج مولانا صاحبزادہ نورالمصطفیٰ رضوی، مولانا صاحبزادہ غلام مرتضیٰ شازی، مولانا صاحبزادہ نور المجتبیٰ چشتی، مولانا صاحبزادہ ضیاء المصطفیٰ رضوی، ڈاکٹر حاجی حنیف طیب، سیدفدا حسین شاہ حافظ آبادی، مولانا تحسین المصطفیٰ رضوی، شہزاد حنیف مدنی، مرزا اسد بیگ، خالد محمود لک، طالب حسین، شرافت علی، چوہدری حسن لک، علامہ شاہد محمود گولڑوی، مولانا اویس، افتخار رضوی، سید علی معظم رضوی اور علماء و مشائخ سمیت مریدین و زائرین کی کثیر تعداد موجود تھی، تقریب میں مولانا تحسین المصطفیٰ رضوی کی دستار بندی کرکے خلافت عنایت کی گئی، شرکاء سے خطاب کرتے مقررین نے کہا کہ حضرت علامہ پیر ابو الفیض محمد عبدالکریم محدث ابدالویؒ نے تمام عمر دین مبین کی سربلندی، امت کی اصلاح اور تبلیغ دین و فروغ علم دین کی خاطر بھرپور جدوجہد کی۔