کارکن پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں : افضال حیدر  

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے سٹی صدر میاں افضال حیدر اور جنرل سیکرٹری حاجی محمد اقبال شیخ نے کہا ہے کہ کارکن پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں کارکن ہی پارٹیوں کے سرمایہ واثاثہ ہوتے ہیں انہی کی وجہ سے کامیابیوں کا سفر طے ہوتا ہے تحریک انصاف نے پارٹی کارکن کی عزت ،نفس کو مجروح نہیں ہونے دیا مشکل ترین حالات کے باوجود بھی کارکنان کو سرمایہ واثاثہ تصور کرتے ہوئے ہر مشکل کی گھڑی میں ان کیساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہوکر ظلم وبربریت کا مقابلہ کیا ہے مشکل وقت ختم ہونیوالا ہے اور ایسے لوگ عمران خان اور انکی ٹیم کے سرکا تاج ہیں اور قابل فخر ہیںان خیالات کااظہارانہوں نے تحریک انصاف کے کارکن شیخ علی امتیاز کی لاہور پولیس سے رہائی کے بعد ان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کارکنان کی بڑی تعدادبھی موجودتھی میاں افضال حیدر اور حاجی محمداقبال شیخ نے انہیں گلدستہ پیش کیا اور ان کیلئے نیک تمنائوںکااظہار بھی کیا۔

ای پیپر دی نیشن