لاہور(سپورٹس رپورٹر)صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھرنے کہا ہے کہ آج پنجاب کی سپورٹس کا تاریخی دن ہے، آج پنجاب کے سب سے بڑے گیمز کھیلتا پنجاب کے مقابلوں کا آغاز پورے پنجاب میں کردیا گیاہے۔ کھلاڑیوں کو دس کروڑ روپے کے انعامات دیے جائیں گے، کلبز سے ایک لاکھ 20ہزار کھلاڑی شرکت کررہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمناز یم نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میںربن کاٹ کر اور بیڈمنٹن کھیل کر گیمز کا باقاعدہ افتتاح کیا ۔ کھیلتا پنجاب گیمز میں ڈسٹرکٹ کی سطح پر 6مقابلے ہوں گے، اتھلیٹکس، بیڈمنٹن، فٹ بال، ہاکی، کبڈی اور ٹیب بال کرکٹ کے مقابلے ہورہے ہیں۔
کھیلتا پنجاب گیمز‘نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں افتتاحی تقریب
Nov 02, 2024