لاہور( کامرس رپورٹر)پاکستان ٹیکس ایڈوائزر زایسوسی ایشن نے کہا محصولات کے اہداف میں شارٹ فال اس بات کا ثبوت ہے کہ ایف بی آر کی مہم جوئی کی مشق کارگر ثابت نہیں ہو رہی۔ جولائی سے اکتوبر کے دوران 196ارب روپے کے شارٹ فال اور دوسری سہ ماہی میں بھی اسی طرز کی صورتحال کے پیش نظر یہ خدشات پیدا ہو رہے ہیں کہ حکومت منی بجٹ کی طرف پیشرفت کرے گی۔ پاکستان ٹیکس ایڈوائزرز ایسوسی ایشن کے صدر میاں عبدالغفار اورجنرل سیکرٹری خواجہ ریاض حسین نے کہا اصل مسئلہ یہ ہے کہ حکومت اور ایف بی آر کی بیورو کریسی ٹیکسیشن سے متعلقہ تنظیموں کی تجاویز کو کسی خاطر میں لانے کیلئے تیار نہیں۔