لاہور(کامرس رپورٹر)پنجاب بورڈ برائے سرمایہ کاری و تجارت کے چیئرمین محمد منتہا اشرف نے پنجاب میں سرمایہ کاری کے منظرنامے کو بدلنے کا عزم ظاہر کیا ہے جس کے تحت کاروبار میں آسانی کے معیار کو بہتر کرتے ہوئے ترقی یافتہ اقوام کے برابر کیا جائے گا۔ پنجاب بورڈ برائے سرمایہ کاری و تجارت کے نئے چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے کے بعد انہوں نے لاہور میں قائم کئے گئے کاروبار سہولت مرکز کا دورہ کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان سہولت مراکز میں وفاقی حکومت کے محکمہ جات کو بھی شامل کیا جائے گا تاکہ کاروباری برادری کو مطلوبہ سہولیات ان کے اپنے علاقوں میں میسر ہوں۔