لاہور(نامہ نگار)سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر نے پنجاب کے تمام اضلاع کی اپریشنل پرفارمنس کا جائزہ لیا۔پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو 1122)نے نومبر کے دوران پنجاب بھر میں 196,509 ایمرجنسیزپررسپانس کرتے ہوئے ریسکیوسروسز فراہم کیں جبکہ فائر سروس نے 1758آگ کے حادثات پر ماڈرن فائر فائٹنگ اور بروقت ریسپانس کرتے ہوئے 3.3بلین کے زیادہ کے نقصانات کو محفوظ بنایا۔