لاہور(کامرس رپورٹر)صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے 42 ویں اجلاس میں ایک ترقیاتی سکیم کیلئے 9 ارب 95 کروڑ سے زائد کے فنڈز منظور ی دی گئی۔صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ بورڈ بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے کی۔ اجلاس میں سر گنگا رام ہسپتال میں مدر اینڈ چائلڈ بلاک کی تعمیر کیلئے 9 ارب 95 کروڑ روپے منظور ی دی گئی۔اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر آصف طفیل اور چیف اکانومسٹ مسعود انور نے شرکت کی۔
پی اینڈ ڈی:ترقیاتی سکیم کیلئے 9 ارب 95 کروڑ سے زائد کے فنڈز منظور
Nov 02, 2024