لاہور(نیوزرپورٹر)اپنی خواتین ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب (سی بی ڈی پنجاب) نے ایک خصوصی بریسٹ کینسر آگاہی سیشن کا انعقاد کیا۔ پنک ٹوبر کے موقع پر منعقد کیے گئے اس پروگرام کا مقصد بریسٹ کینسر کی ابتدائی علامات، علامات کی پہچان اور حفاظتی صحت کے اقدامات کے بارے میں اہم معلومات فراہم کرنا تھا۔ یہ سیشن سی بی ڈی پنجاب کی ایک معاون اور صحت مند ماحول کو فروغ دینے کے عزم کا عکاس تھا۔ سیشن کے دوران، خواتین شرکاء کو بریسٹ کینسر کی ابتدائی علامات کی پہچان اور اس سے منسلک خطرات کو کم کرنے کے مؤثر طرز زندگی کے طریقے سکھائے گئے۔ سیشن نے خود معائنہ اور ابتدائی تشخیص کی اہمیت کو اجاگر کیا اور شرکاء کو اپنی صحت کی دیکھ بھال کیلئے فعال اقدامات اٹھانے کی ترغیب دی۔
سی بی ڈی پنجاب خواتین ملازمین کیلئے خصوصی بریسٹ کینسر آگاہی سیشن
Nov 02, 2024