قتل کے 2مقدمات ‘4ملزموں  کو عمر قید‘5‘5لاکھ روپے جرمانہ 

لاہور(خبرنگار) ایڈیشنل سیشن جج ریاض احمد نے قتل کے 2 الگ الگ مقدمات میں ملوث چار ملزمان کو عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی، عدالت نے ملزمان عدنان،منور شاہ اور حافظ امجد علی عمر قید اور پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانے ادا کرنے کا حکم سنایا،تینوں مجرمان نے مقتول شہباز خان کو گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا،قتل کے دوسرے مقدمہ میں مجرم محمد آصف نے تین سال کے بچے کو گلے میں پھندا لگا کر قتل کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن