لاہور(نامہ نگار)سٹی ٹریفک پولیس نے سموگ تدارک کریک ڈاؤن کے دوران گزشتہ روز 10 لاکھ سے زائد رقم کے جرمانے کئے ہیں۔ ایک ہی روز میں دھواں چھوڑنے والی 518 گاڑیوں کو 10 لاکھ سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا ہے،بغیر ترپال ڈھانپے ریت، مٹی و دیگر آلودگی کا باعث بننے والی 188 گاڑیوں کو بھی جرمانہ کیا گیا۔ ٹریفک پولیس، محکمہ ماحولیات ،مائنز ڈیپارٹمنٹ کی 6 مشترکہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔سی ٹی او لاہور عمارہ اطہرکا کہناتھا کہ بغیر ترپال، پانی و دیگر حفاظتی اقدامات کے بغیر ٹریکٹر ٹرالی چلنے کی اجازت نہیں۔تمام ڈی ایس پیز شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی کارروائیاں کررہے ہیں انسدادِ تجاوزات کیمپس کو مزید متحرک اور فعال کرنے کا بھی حکم دیاہے۔