آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا استعمال سمارٹ سٹیز ‘پولیسنگ میں بہت اہم : کانفرنس 

لاہور(نامہ نگار)پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں "ٹرانسفارمنگ پبلک سیفٹی" کے عنوان سے کانفرنس کا انعقادکیا گیا۔کانفرنس میں محکمہ پولیس، ایجوکیشن، میڈیا، قانونی ماہرین اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد شریک ہوئے۔ سیف سٹی البیرونی سینٹر آف ریسرچ اینڈ انوویشن کے زیر اہتمام عوامی تحفظ میں تبدیلی ،محفوظ اور شفاف گورننس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا استعمال، سمارٹ سٹیز اور پولیسنگ میں ٹیکنالوجی کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔سائبر سکیورٹی اور جدید رجحانات، سائبر کرائم کیلئے جدید تحقیقات وقت کی ضرورت ہے۔ ماہرین نے جدید کرائم اور چیلنجز سے نبردآزما ہونے کیلئے اکیڈمی، انڈسٹری اور سوسائٹی کے تعاون کو لازم قرار دیا۔

ای پیپر دی نیشن