لاہور(نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کا 16 واں سینڈیکیٹ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری ضیاء اللہ شاہ، ایڈیشنل سیکرٹری فنانس سدرہ سلیم، ڈپٹی سیکرٹری بجٹ حماد الرب و دیگر افسران نے شرکت کی۔ وڈیو لنک کے ذریعے وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمد عمر، فیکلٹی ممبران و سینڈیکیٹ ممبران نے شرکت کی۔ متعلقہ افسران نے ایجنڈا پیش کیا۔ سینڈیکیٹ اجلاس کے ہولی فیملی ہسپتال کو بلڈنگ اور طبی سامان کی خریداری کی اجازت دی گئی۔ راولپنڈی ٹیچنگ ہسپتال کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کو پے منٹ کرنے کی اجازت دی گئی۔ بے نظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی کو انیستھیزیا ورک سٹیشنز کی خریداری کی اجازت بھی دی گئی۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا تمام سرکاری ہسپتالوں کو سولر پینل پر منتقل کرنا چاہتے ہیں۔ پنجاب کی طبی درسگاہوں میں معیاری ریسرچ کو پروان چڑھایا جا رہا ہے۔ طبی درسگاہوں کے مالی معاملات میں شفافیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت سینڈیکیٹ اجلاس ،ایجنڈا پیش کیاگیا
Nov 02, 2024