یو ایس ایڈکے تحت صبح نو پراجیکٹ کی لانچنگ خوش آئند ہے:محمد احمد خان  

لاہور(خصوصی نامہ نگار)سپیکر ملک محمد احمد خان کی یو ایس ایڈمشن ڈائریکٹرKate Somvongsiri  اور امریکی قونصل جنرل Kristin K. Hawkins سے سپیکر چیمبر میں ملاقات کی۔ملاقات کے میں یو ایس ایڈکے تحت اراکین اسمبلی کی تربیتی ورک شاپس کے انعقاد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سپیکر ملک محمد احمد خان نے یو ایس ایڈکے جاری اور مجوزہ منصوبوں کو سراہا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر کیٹ سوونگسری نے سپیکر ملک محمد احمد خان کو یو ایس ایڈ کے پروگرام ’’صبح نو‘‘ کے حوالے سے بریفنگ دی۔ سپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا یو ایس ایڈکے تحت صبح نو پراجیکٹ کی لانچنگ خوش آئند ہے ۔مقامی سطح پر لوگوں کو آگے بڑھانے کی کوشش میں یہ پروگرام ایک اہم کڑی ہے ۔  پارلیمانوں کے مابین رابطوں میں اضافہ باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے ضروری ہے۔ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے دیرینہ خوشگوار تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی ٹولز کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن