لاہور(نامہ نگار)پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید علی حیدر گیلانی نے جشن پارلیمانی بالا دستی کو پنجاب حکومت کی طرف سے سبو تاژ کرنے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے کہا اس طرح کی حرکتوں سے حکمران جمہوریت کی کوئی خدمت نہیں کر رہے۔ 26ویں آئینی ترمیم مل کر پاس کرانیوالوں سے اس روئیے کی توقع نہیں تھی۔ ڈی سی لاہور کو ایسی حرکت کرتے ہوئے شرم کرنے چاہیے۔میں اس زیادتی کیخلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التواء پیش کروں گا۔