لاہور (خصوصی نامہ نگار ) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر ، ممتاز دینی سکالر ، درجنوں دینی کتابوں کے مصنف اور جامع محمدی سنت نگر فردوس پارک کے سرپرست اعلیٰ مولانا فضل الرحمن بن محمد نے کہا کسی حکومت نے بھی ماضی کی غلطیوں سے سبق حاصل نہیں کیا۔ کیونکہ اس سے ان کے مفادات کو زد پہنچے گی۔ معیشت کو مضبوط کرنے کیلئے اپنی مراعات اور عیاشیاں ختم کرنا پڑیں گی۔ سادگی اپنانا پڑے گی۔سب سے پہلا کام ملک سے کرپشن کے خاتمے کے اقدامات کرنے پڑیں گے جس کی بڑی شدید ضرورت ہے کیونکہ اس نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کر دی ہیں۔ ہمارے انہیں معاملات کی وجہ سے دنیا میں ہماری آواز کمزور ہے اور اسے پذیرائی نہیں ملتی۔ صرف ملکی اور قومی مفادات کو پیش نظر رکھنے سے ہماری ترقی کی راہیں ہموار ہوگئی ہیں۔