’’وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب، ستھرا پنجاب‘‘کا لوگو تحریک بنے گا: ذیشان رفیق 

لاہور(نیوز رپورٹر) وزیر بلدیات ذیشان رفیق اور چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے لاہور سمیت 8 ڈویژنوں میں صفائی خدمات کی آؤٹ سورسنگ کے ماڈل کی موثر نگرانی کیلئے متعلقہ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ یہ ہدایات سول سیکرٹریٹ میں ہونیوالے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے ویڈیو لنک اجلاس کے دوران جاری کی گئیں۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں بھی اس موقع پر موجود تھے۔وزیر بلدیات نے کہا وزیراعلیٰ مریم نواز کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت پہلی بار شہروں اور دیہات میں صفائی کی یکساں خدمات ماہ رواں میں آپریشنل ہو جائیں گی۔ وزیراعلیٰ کے ویژن کو عملی شکل دینے کیلئے ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کی نگرانی میں 90 تحصیلوں میں آؤٹ سورسنگ ہو چکی ہے جبکہ باقی ماندہ 25 تحصیلوں بھی میں یہ ماڈل اسی ماہ آپریشنل ہو جائے گا۔ ساہیوال اور سرگودھا ڈویژن میں پہلے ویسٹ مینجمنٹ کمپنیاں نہیں تھیں جو اب قائم کر دی گئی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن