لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ نے کہا جشن پارلیمانی بالا دستی کی کامیابی کا سارا کریڈٹ لاہور کو جاتا ہے۔ یہ لاہور کا پروگرام تھا جسمیں پی ایس ایف، وویمن نگ،پیپلز یوتھ، اقلیتی ونگ سمیت سب نے حق ادا کیا اور جشن میں ذاتی اختلاف رائے رکھنے والوں نے اپنی اپنی سطح پر بھر پور حصہ لیا۔ وہ صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کی کوآرڈینیٹر بشری منظور مانیکا کی طرف سے جشن پارلیمانی بالا دستی اور پی ایس ایف کی تقریب کے شرکاء کے اعزاز میں ہائی ٹی کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ پی ایس ایف نے فیصل میر کی قیادت میں پنجاب یونیورسٹی میں شاندار پروگرام کیا۔ فنکشن میں شریک بچیوں کی شرکت سراہتے ہیں۔ سٹوڈنٹس یونین پر جماعت اسلامی کیساتھ ڈائیلاگ کرینگے۔ جمعیت اور پی ایس ایف میں دشمنی نہیں ہونی چاہیے۔شہزاد سعید چیمہ نے کہا لاہور میں گزشتہ 8روز میں 2 کامیاب تقاریب ہوئیں۔ فیصل میر نے کہا لاہور کی دیگر جامعات میں بھی پی ایس ایف فنکشن کرنیکی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔عثمان ملک نے کہا تنظیمی سرگرمیوں میں مزاحمت کا عنصر برقرار رکھنا ہو گا۔سبط حسن نے کہا لاہور میں پارٹی کو کھڑا کرنے کیلئے دوبارہ مزاحتمی موڈ میں واپس آنا پڑیگا۔ ہائی ٹی تقریب سے رانا جمیل منج،زاہد ذوالفقار،چودھری عاطف رفیق،آصف ناگرہ،امجد جٹ، نیلم جبار، ایڈون سہوترا، نرگس خان،یاسر بارا،مہتاب علی سومرو،حسین محی الدین،نورکا بھی خطاب کیا۔