متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں گنوا بیٹھے، کوٹ عبدالمالک، مزاحمت پر 2 مزدور زخمی

لاہور+ فیروزوالہ (نامہ نگار) چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات،موبائل فون،موٹر سائیکلیں،گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیاہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے شالیمار میں منظور کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر5لاکھ روپے زیورات اور دیگر سامان، رائیونڈ سٹی میں شاداب اور اس کی فیملی سے 4 لاکھ روپے مالیت کی نقدی،زیورات اور موبائل فون،برکی کے علاقے میں گن پوائنٹ پر قدیر سے ڈیڑھ لاکھ روپے اور موبائل فون، اسلام پورہ میں بابرسے30 ہزار روپے اور موبائل فون،سمن آباد کے علاقے میں نورسے 23 ہزار روپے اور موبائل فون،ملت پارک کے علاقے میں سجاد سے گن پوائنٹ پر11زار روپے اور موبائل فون، ٹاون شپ کے علاقے میں شکیل سے 9 ہزار روپے اور موبائل فون،فیکٹری ایریا کے علاقے میں عتیق سے 58ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا اور فرار ہوگئے ہیں۔چوروں نے گارڈن ٹاؤن، شادمان، ہئیر اورگلشن راوی میں سے 4 کاریں جبکہ کاہنہ، اسلام پورہ، لوئرمال، نصیرآباد، گرین ٹاؤن، باغبانپورہ اور نشر کالونی سے 8موٹر سائیکلیں چوری کرلی ہیں۔ علاوہ ازیں فیروزوالہ نامہ نگار کے مطابق مقامی فیکٹری کے دو مزدور عثمان اور سمیع کوٹ عبدالمالک ہوٹل سے کھانا کھا کر واپس جا رہے تھے موٹرسائیکل سوار ڈاکو انہیں لوٹنے لگے تو دونوں نے مزاحمت شروع کر دی جس پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کر کے انہیں زخمی کر دیا اور ڈ اکو فرار ہو گئے۔

ای پیپر دی نیشن