باجوڑ (نوائے وقت رپورٹ) باجوڑ سپورٹس کمپلیکس میں کرکٹ لیگ کے فائنل میچ کے دوران کھلاڑی کو آؤٹ دینے پر ٹیموں اور ان کے حامیوں میں جھگڑا ہوگیا جس کے باعث ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کرکٹ لیگ کا فائنل کھیلاجارہا تھا، اس دوران ایک کھلاڑی کو تھرڈ امپائر نے جب آؤٹ قرار دیا تو دونوں ٹیموں کے حامیوں میں جھگڑا ہوگیا۔ ٹیموں کے کھلاڑی اور تماشائی ایک دوسرے پر لاتیں، گھونسے اور کرسیاں مارتے رہے۔ مشتعل شائقین وی آئی پی انکلوژر میں بھی داخل ہوگئے اور شیشے توڑ دیے۔ جھگڑے کے دوران ایک شخص جاں بحق اور ڈی ایس پی سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے جن کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔