شاد باغ: گھر میں گھس کر لڑکی سے زیادتی اور ڈکیتی کرنے والا گرفتار

لاہور (نامہ نگار) شادباغ کے علاقے میں روہت عرف چٹا نامی شخص نے گھر میں گھس کر 17سالہ (م) کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا اور گھر سے ڈیڑھ تولہ زیورات اور دو لاکھ نقد رقم لیکر فرار ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم روہت چٹا کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لڑکی کے ساتھ والی گلی کے رہائشی دو بچوں کے باپ روہت چٹا کے ساتھ مراسم تھے۔ گھر کے بڑوں نے پہلے بھی کئی بار روہت کو روکا تھا۔ گزشتہ روز تقریباً 9 بجے روہت چٹا مسیح والد کی عدم موجودگی میں گھر آیا۔ گن پوائنٹ پر زیادتی  کی اور فرار ہو گیا۔

ای پیپر دی نیشن