شیخوپورہ (نمائندہ خصوصٰی) شیخوپورہ میں بچوں میں خسرہ کی وباء پھیل گئی‘ چلڈرن ہسپتال شیخوپورہ سمیت ضلع بھر کے سرکاری و غیر سرکاری شفاخانوں میں خسرہ میں مبتلا لائے جانے والے بچوں کی تعداد 100سے زائد بتائی گئی ہے۔ چلڈرن ہسپتال شیخوپورہ میں اس وقت بھی 6کے قریب خسرہ میں مبتلا بچے داخل ہیں جبکہ محکمہ صحت کی طرف سے خسرہ میں مبتلا بچوں کے رہائشی علاقوں میں کسی قسم کا سپرے بھی نہیں کروایا اور ان کے اردگرد رہنے والے دیگر بچوں کو خسرہ سے بچائو کیلئے ٹیکے نہیں لگائے گئے۔ اس سنگین صورتحال پر ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ اورمحکمہ صحت کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی مکمل خاموشی بھی حیران کن ہے۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ، سیکرٹری ہیلتھ سے مطالبہ کیا کہ شیخوپورہ میں خسرہ کی وباء کو پھیلنے سے روکنے کیلئے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔