راولپنڈی (جنرل رپورٹر) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے تحریک انصاف کے سابق چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود سمیت دیگر ملزموں کے خلاف حملہ کیس کی نقول سابق چیئرمین کو فراہم کردی ہیں جبکہ شاہ محمود قریشی کے لاہور جیل میں ہونے کی وجہ سے انہیں نقول فراہم نہ کی جا سکیں۔