لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان کے سینئر ترین صحافی اور اردو ڈائجسٹ کے مدیر اعلیٰ الطاف حسن قریشی کی اہلیہ وفات پا گئیں۔ جوہر ٹاؤن میں نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں الطاف حسن قریشی، مجیب الرحمن شامی، طیب اعجاز قریشی، لیاقت بلوچ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، ڈاکٹر حسین پراچہ، شعیب بن عزیز، جاوید نواز، ساجد میر، سلمان غنی، جمیل اطہر قاضی، محمد ایوب، علامہ عبد الستار عاصم، سعید آسی، راؤ محمد اسلم خان، مجاہد منصوری، ڈاکٹر شفیق جالندھری، ڈاکٹر وقار احمد نیاز، فاروق چوہان، برگیڈیئر محمد یوسف کے علاوہ پاکستان کے ممتاز ترین دانشور، صحافیوں، علماء کرام نے شرکت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف، صدر آصف علی زرداری، نواز شریف، فضل الرحمان، طاہر القادری، پروفیسر ساجد میر، احسن اقبال، حافظ حسین احمد نے اظہار تعزیت کیا۔