چارسدہ (نوائے وقت رپورٹ) اے این پی کے صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے چارسدہ میں جلسے سے خطاب میں کہا ہے کہ ہمارے دو سینیٹرز پارلیمان کے باقی تمام سینیٹرز پر بھاری ہیں۔ ہمارے خلاف پراپیگنڈا کیا گیا کہ اے این پی ختم ہو چکی۔ گزشتہ 11 سالوں سے ہمیں ہرایا جا رہا ہے۔ ہمارے وسائل تخت پنجاب کی جنگ کیلئے استعمال ہو رہے ہیں۔ آج ہمارا صوبہ تقریباً 1800 ارب روپے کا مقروض ہے۔ میاں افتخار حسین نے اپنے خطاب میں کہا خیبر پی کے میں سب سے زیادہ دہشتگردی ہے۔ ہم نے اپنی حکومت میں پولیس سے مل کر دہشتگردی کا مقابلہ کیا۔ ہمارے دور حکومت میں پی ٹی آئی اور دہشتگرد ملے ہوئے تھے۔ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے خارجہ پالیسی کو تبدیل کرنا ہو گا۔ افغانستان کے ساتھ تمام تجارتی راستے فوری بحال کئے جائیں۔
پارلیمان کے تمام سینیٹرز پر ہمارے دو ہی بھاری ہیں: ایمل ولی
Nov 02, 2024