قائد جمعیت پر تنقید سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہے: حافظ حمد اللہ

اسلام آباد (خبر نگار) جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما حافظ حمد اللہ نے وزیر اعلیٰ خیبر پی کے علی امین گنڈاپور کے بیان پر شدید ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں صرف اتنا ہی کہوں گا کہ کیا پدی اور کیا پدی کا شوربہ‘ فضل الرحمان پر تنقید سیاسی قد بڑھانے کی ناکام کوشش کے سوا کچھ نہیں۔ قائد جمعیت پر تنقید سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہے۔ سب کو پتہ ہے کہ کون ڈی چوک سے غائب ہوا۔

ای پیپر دی نیشن