اسلام آباد (نیٹ نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے سینٹ ہال میں اسلحہ لے جانے کے کیس میں بی این پی مینگل کے 2 رہنماؤں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے اختر حسین اور شفیع محمد کے خلاف کیس کی سماعت کی‘ انہیں دو روز کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا۔ تفتیشی افسر کی جانب سے اسلحہ برآمدگی کے لیے مزید ریمانڈ مانگنے پر عدالت نے سوال کیا کہ گزشتہ 2 روزہ ریمانڈ میں کیا کیا؟ کون سا اسلحہ برآمد کرانا ہے؟ کسی نے بیان دیا؟۔ جج طاہر عباس سپرا نے سوال کیا کہ سینٹ ہاؤس کی سکیورٹی کا سربراہ کون ہے؟ سکیورٹی سے پوچھنا چاہیے کوئی کارروائی ہوئی؟۔ میں اور آپ تو ایسے سینٹ نہیں جا سکتے۔