پشاور؍ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ وقائع نگار) اعظم سواتی کو مقامی عدالتوں نے مختلف مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا، جس پر انہیں اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے 7 مقدمات میں اعظم سواتی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر آج کے لیے نوٹس جاری کرکے دلائل طلب کرلیے۔ پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کے روبرو سماعت ہوئی۔ اعظم سواتی کی اٹک حسن ابدال کے دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کر لی گئی۔ عدالت نے اعظم سواتی کو دونوں مقدمات میں گرفتاری سے روک دیا۔ عدالت نے کہا ہے کہ جیل سے رہائی کے بعد سات روز کیلئے حفاظتی ضمانت منظوری کی جاتی ہے۔ اعظم سواتی کی جانب سے پانچ ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرایا۔
اعظم سواتی جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل، 2 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور
Nov 02, 2024