بانی پی ٹی آئی نااہلی کیس‘ جواب جمع کرانے کیلئے ہائیکورٹ کی الیکشن کمشن کو مہلت

Nov 02, 2024

لاہور (خبرنگار) ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے 5 سالہ نااہلی کیخلاف بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو جواب جمع کرانے کی مہلت دے دی۔ عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی، دوران سماعت الیکشن کمیشن کے وکیل شہزاد شوکت عدالت کے روبرو پیش نہیں ہوئے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے گزشتہ سماعت پر دلائل مکمل کر لیے تھے۔

مزیدخبریں