لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے ایرانی قونصلیٹ کا دورہ کیا جہاں ایرانی قونصل جنرل مہران مواحد فر اور ایرانی سرمایہ کاروں سے ملاقات کی جس میں گزشتہ ملاقاتوں کے دوران باہمی تعاون اور تجارت کے حوالے سے طے پانے والے امور پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ ملاقات کے دوران ادویہ سازی، زراعت، صحت، انرجی اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے تیزی سے اقدامات پر اتفاق ہوا۔ ایران کی ٹریکٹر بنانے والی تبریز کمپنی نے چوہدری شافع حسین کو دورے کی دعوت دی۔ پنجاب میں ادویہ سازی، توانائی اور زرعی آلات کی مینوفیکچرنگ کا بڑا پوٹینشل موجود ہے۔ ایران اور پاکستان کی فارماسیوٹیکل کمپنیوں کواشتراک کیلئے تیزی سے آگے بڑھنا ہوگا۔ دریں اثناء پنجاب کے وزیر صنعت، تجارت اور سرمایہ کاری چودھری شافع حسین نے کہا متبادل توانائی کے شعبے اور صنعتی ترقی پنجاب حکومت کی اہم ترجیحات ہیں۔
شافع حسین کا دورہ ایرانی قونصلیٹ، مہران مواحدفر، سرمایہ کاروں سے ملاقات
Nov 02, 2024