شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ ہم کوئی غلام تو نہیں کا نعرہ لگانے والے اب ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کیلئے متحرک ہیں اور اعلان کررہے ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کا صدر بن کر عمران خان کو رہائی دلائے گا۔ بانی پی ٹی آئی نے ہی کہا تھا کہ ان کی حکومت گرانے میں امریکا کا ہاتھ ہے، اب دوبارہ اقتدار کیلئے امریکی غلامی کا طوق گلے میں ڈال کر پھر رہے ہیں۔ اختر ڈار نے کہا کہ امریکا عمران خان کو رہائی دلائے اور پھر عمران خان پاکستان کو امریکا سے رہائی دلائے گا۔ یہ موقف شرم سے ڈوب مرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہاکہ سیاست میں اسلامی ٹچ دینے والا اپنے بچوں کو یہود و نصاریٰ کے سپرد کرکے ہمارے بچوں کو سیرت النبی ﷺ پڑھانے کی بات کررہا ہے۔ پہلے کہا جا رہا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کا کردار سیاست سے ختم ہونا چاہئے اور اب کہتا ہے کہ میں صرف چیف آف آرمی سٹاف سے بات کروں گا۔
غلام نہیں کا نعرہ لگانے والے اب ٹرمپ کی کامیابی کیلئے متحرک ہیں: اختر اقبال
Nov 02, 2024