اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر نے ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ19، 20 اور 21 کے 53 افسروں کے تبادلے کیے ہیں، ان میں ممبر کی سطح کے افسر بھی شامل ہیں۔ گریڈ 21 کے افسر ساجد اللہ صدیقی کو کراچی سے تبدیل کر کے ممبر ایف بی آر تعینات کر دیا گیا۔ گریڈ 21 کے افسر ڈاکٹر حامد عتیق سرور کو ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشن ایف بی آر لگا دیا گیا ہے، وہ اس سے پہلے میں ممبر آئی آر پالیسی تھے۔ میر بادشاہ خان وزیر ممبر آئی آر آپریشن کو تبدیل کر کے ممبر لیگل آئی آر ونگ ایف بی آر تعینات کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر محمد سرمد کو چیف کمشنر آر ٹی او کراچی ون سے تبدیل کر کے چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو آر ٹی او ملتان تعینات کیا گیا ہے۔ فہیم محمد کو چیف کمشنر آر ٹی او سرگودھا سے تبدیل کر کے چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو آر ٹی او آفس ون کراچی تعینات کیا گیا ہے، گریڈ 21 کے افسر محمد طارق ارباب کو ممبر لیگل ایف بی آر سے تبدیل کر کے ڈی جی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف براڈننگ آف ٹیکس بیس ایف بی آر لگا دیا گیا، گریڈ 21 کے افسر اشتیاق احمد خان کو چیف کمشنر ایل ٹی او اسلام آباد سے تبدیل کر کے ممبر ایف بی آر تعینات کیا گیا ہے۔ نجیب احمد میمن کو ممبر ایف بی آر کے منصب سے تبدیل کر کے ممبر ان لینڈ ریونیو پالیسی ایف بی آر لگا دیا گیا، زبیر بلال کو چیف کمشنر ایل ٹی او افس لاہور سے تبدیل کر کے چیف کمشنر ایل ٹی او آفس کراچی لگایا گیا ہے۔