جمہوریت کا مستحکم ہونا ناگزیر ہے:گورنر پنجاب‘ قائم مقام صدر سے ملاقات

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال بالخصوص صوبہ پنجاب کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قبل ازیں، گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضی نے پنجاب ہائوس اسلام باد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبہ پنجاب میں پارٹی کی تنظیم نو اور پیپلزپارٹی کو مزید مستحکم ومضبوط بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ نوجوان نسل پاکستان کا مستقبل ہیں اور انہی نے ملک کی باگ ڈور سنبھالنی ہے۔

ای پیپر دی نیشن