شرکاء کی تعداد 3 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہزاروں افراد کا دعوت و تبلیغ کیلئے زندگیاں وقف کرنے کا اعلان
رائے ونڈ (نامہ نگار) ٭شرکاء کی تعداد 3لاکھ سے تجاوز کرگئی۔ ٭ریلوے پولیس کی جانب سے ریلوے سٹیشن پر جبکہ پنجاب پولیس کی تعیناتی سے سکیورٹی کا نظام مزید سخت کردیا گیا ہے، ایس پی صدر ڈاکٹر غیور اختر نے پنڈال اور ریلوے سٹیشن پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ٭نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے شہر اور گردونواح سے ہزاروں افراد نے پیدل شرکت کی، نماز جمعہ کی ادائیگی سے دو گھنٹے قبل وضو گاہوں پر شدید رش رہا۔ ٭خطبہ جمعہ کے دوران پنڈال میں مکمل سناٹا چھا گیا۔ ٭بلوچستان اور ملتان سے آنے والے ہزاروں افراد نے اپنی زندگیاں دعوت وتبلیغ کیلئے وقف کرنے کا اعلان کیا۔ ٭شرکاء اجتماع آج مزید دعوت وتبلیغ میں وقت لگانے کا عزم کریں گے۔ ٭اجتماع گاہ کے ارد گرد سینکڑوں حفاظ کرام سورہ یاسین کی تلاوت کرتے رہے٭ شرکاء اسلامی تعلیمات کی کتب خریدنے میں مصروف رہے۔ ٭پنڈال کے باہر قائم عارضی بازار میں لنڈا فروشوں کی چاندی، سوہن حلوہ اور جاوا ریوڑی کے سٹالوں پر رش رہا۔