ہانگ کانگ سکسز‘ پاکستان بھارت کوشکست دیکر کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ہانگ کانگ سپر سکسز میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ہانگ کانگ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے مقررہ6 اوورز میں2وکٹوں پر 119 رنز بنائے۔بھارت چپلی16گیندوں پر53رنز بناکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔فہیم اشرف نے دو کھلاڑیوںکوآئوٹ کیا۔پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز آصف علی اور اخلاق احمد نے کیا اور دونوں کھلاڑیوں نے بھارتی بولرز کی درگت بناتے ہوئے ہدف بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے پورا کر لیا۔آصف علی کو میچ کابہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 13 رنز سے شکست دی تھی۔پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 128رنز بنائے ۔ محمد اخلاق 15گیندوںپر 52‘آصف علی 14گیندوں پر 50رنز بناکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے ۔ امارات کی ٹیم 115رنز پرآئوٹ ہوگئی ۔ محمدزوہیب نے53رنز بنا کر نمایاں رہیں ۔ عامر یامین اور آصف علی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں ۔آصف علی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے بھارت کے خلاف جیت پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔انہوںنے آصف علی‘ محمد اخلاق اور فہیم اشرف کو جارحانہ بیٹنگ پر شاباش دی اور کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کرکے روایتی حریف کو شکست دی۔ٹیم متحد ہو کر کھیلی۔ فائٹنگ سپرٹ کا بھرپور مظاہرہ کیا اور فتح سمیٹی۔لڑنے کا یہی جذبہ میدان میں جیت کیلئے ضروری ہوتا ہے۔امید ہے کہ ٹیم آئندہ میچوں میں بھی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھے گی۔

ای پیپر دی نیشن