اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سینیٹر جے یو آئی (ف) کامران مرتضیٰ نے نجی ٹی وی سے انٹرویو میں کہا ہے کہ ہمارے احتجاج کی طرف جانے کی بات ابھی قبل از وقت ہے۔ مولانا کیلئے بانی پی ٹی آئی کا پیغام آیا ہے جو میں نے پہنچا دیا۔ بانی پی ٹی آئی نے مولانا کیلئے نیک خواہشات کا پیغام بھیجا ہے۔ حکومت پہلا تجربہ کرنے کے بعد مایوس ہے۔ حکومت دوسرا تجربہ کرنے جا رہی ہے جو اچھا نہیں ہو گا۔ حامد خان اور ہم ہمیشہ وکلاء کے مختلف دھڑوں میں رہے ہیں۔ ججز کی تعداد بڑھانے پر چیف جسٹس سے پوچھ تو لیں۔