اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) انکم ٹیکس گوشواروں کی تعداد 51 لاکھ باون ہزار سے تجاوز کر گئی۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں فائلرز کی تعداد میں اٹھہتر فیصد اضافہ ہوا۔ ایف بی آر کے اعداد و شمار کے مطابق ایک سال میں انکم ٹیکس گوشوارے بائیس لاکھ باسٹھ ہزار سے زائد بڑھ گئے ہیں۔ گزشتہ سال اکتیس اکتوبر تک اٹھائیس لاکھ نوے ہزار نو سو چوالیس گوشوارے داخل کیے گئے تھے۔ رواں سال گوشواروں کے ساتھ جمع شدہ ٹیکس میں بھی چوہتر فیصد یعنی پچپن ارب روپے کا اضافہ ہوا، جس سے کل جمع شدہ ٹیکس ایک سو تیس ارب ساٹھ کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے۔ گزشتہ سال اسی مدت میں پچھتر ارب چودہ کروڑ روپے کا ٹیکس جمع ہوا تھا۔
انکم ٹیکس گوشواروں کی تعداد 51 لاکھ باون ہزار سے تجاوز کر گئی
Nov 02, 2024