انسداد سموگ آپریشن میں  تیزی، 209 گرفتار، لاہور آلودگی میں دوسرے نمبر پر

لاہور (این این آئی+ نامہ نگار) گرین لاک ڈائون کے باوجود  دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور دوسرے نمبر پر براجمان رہا۔ حکومت کی جانب سے شہر میں سموگ کو روکنے کی کوششیں جاری  ہیں تاہم  صوبائی دارالحکومت میں سموگ کی اوسط شرح 209ریکارڈ کی گئی۔ لاہور کے علاقے سید مراتب علی روڈ کا ایئر کوالٹی انڈیکس 253، جوہر ٹائون 247 اور ڈی ایچ اے کا اے کیو آئی 29 تک جا پہنچا۔ علاوہ ازیں لاہور پولیس کی جانب سے سموگ کی رو ک تھام کیلئے جاری مہم کے دوران 197مقدمات درج کر کے 209 ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ جبکہ کوڑے کو آگ لگانے پر 21مقدمات درج کر کے 23  افراد  کو حراست میں لیا گیا ہے۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا سموگ کا باعث بننے والے عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔ ٹریفک پولیس دھواں چھوڑنے والی ٹرانسپورٹ کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کرے۔

ای پیپر دی نیشن