10 ارب روپے سے زیادہ میں پی آئی اے خریدنے کو تیار: خیبر پی کے حکومت

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے حکومت کے بورڈ آف انویسٹمنٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی جانب سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی نج کاری کے عمل کا حصہ بننے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم 10 ارب روپے بولی سے زیادہ رقم دے کر قومی ایئرلائن حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ وفاقی وزارت نجکاری کو خط میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے قومی اثاثہ اور ملکی پہچان ہے اور وزیراعلیٰ خیبر پی کے کی جانب سے پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔ ہم کسی ملکی یا غیرملکی نجی ادارے کے پاس یہ قومی سرمایہ نہیں جانے دیں گے، 10 ارب کی بولی سے زیادہ رقم ہم دیتے ہوئے اسے حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ قومی ادارے حکومتی تحویل میں ہی رہیں۔ ذرائع کے مطابق ماضی میں پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن نے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کیا۔

ای پیپر دی نیشن