اسلام آباد (خبر نگار) جے یو آئی پاکستان نے 26 ویں آئینی ترمیم کے محرکات اور اثرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کے لیے مرکزی مجلس شوریٰ کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں ہوگا۔ 26 ویں آئینی ترمیم کے محرکات، اثرات اور پس منظر پر تفصیلی بات چیت ہوگی اور 26 ویں آئینی ترمیم میں پارٹی کے کردار پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔
آئینی ترمیم کے اثرات پر تبادلہ خیال جے یو آئی کی مجلس شوریٰ کا اجلاس آج طلب
Nov 02, 2024