اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزارت مذہبی امور نے غریب و متوسط لوگوں سے حج اخراجات قسطوں میں لینے کی تجویز پیش کر دی۔ ذرائع کے مطابق حج فیس قسطوں میں ادائیگی کی تجویز کابینہ کو ارسال کر دی گئی، وزرات مذمبی امور کی تیار کردہ حج پالیسی کی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔ جس میں عازمین سے اخراجات کی اقساط میں وصولی بھی شامل ہے۔ حاجیوں سے 11 لاکھ روپے 3 قسطوں میں وصول کرنے کی تجویز ہے، حج پر جانے کے خواہشمند افراد 2 لاکھ روپے دے کر درخواست دے سکیں گے۔ قرعہ اندازی میں نام آنے پر مزید 4 لاکھ روپے جمع کرانا ہوں گے، باقی رقم حج پر روانگی سے قبل جمع کرانا لازم ہوگی۔
حج اخراجات قسطوں میں بھی لینے کی تجویز‘ منظوری کابینہ دے گی
Nov 02, 2024