راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) اڈیالہ جیل میں امریکی سفارتخانہ کا تین رکنی وفد جمعہ کو پہنچا۔ امریکی سفارتخانہ کے وفد کو اڈیالہ جیل میں تین اسیر ملزموں تک قونصلر رسائی دی گئی۔ وفد نے فارنرز ایکٹ میں گرفتار امریکی شہریوں سے ملاقات کی۔ ملاقات ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ کے دفتر میں کروائی گئی جو ایک گھنٹہ جاری رہی۔ وفد کو امریکی شہریوں عابد ملک، صدیقہ سعید اور ایلکس پلیڈو تک قونصلر رسائی دی گئی۔ امریکی وفد میں عرفان جان، مائیک مرفی اور راحیل جاوید شامل تھے۔ امریکی سفارتخانے کا وفد ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس اسلام آباد روانہ ہو گیا۔