مریم نواز آج  سے میری لیڈر‘ دیوالی منا کر اچھا پیغام دیا: سینیٹر دنیش کمار

Nov 02, 2024

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سینٹ کے اجلاس میں بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے دنیش کمار اور پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر ہمایوں مہمند کے درمیان خیبرپی کے میں سرکاری سطح پر دیوالی نہ منانے پر گرما گرمی ہوئی۔ سینٹ سے خطاب میں دنیش کمار نے کہا کہ تین صوبوں میں دیوالی سرکاری سطح پر منائی گئی، گنڈاپور سے کہیں خیبرپختونخوا میں بھی منائیں۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں جو مذہبی ہم آہنگی ہے وہ آپ کو پوری دنیا میں نہیں ملے گی۔ ان کا کہنا تھاکہ بہت خوشی ہوئی مریم نواز نے ہندو برادری کے ساتھ مل کر دیوالی منائی، انہوں نے دیوالی منا کر دنیا کو اچھا پیغام دیا ہے، آج سے مریم نواز میری لیڈر ہیں۔ اس پر سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ تو پھر آپ یہاں کیوں بیٹھے ہیں؟ سرکاری بینچز پر بیٹھیں۔

مزیدخبریں