تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی کال پریوم یکجہتی مظلومین مذہبی و قومی جذبے کیساتھ منایا گیا

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی کال پریوم یکجہتی مظلومین مذہبی و قومی جذبے کیساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر جامع مساجد میں مظلومین فلسطین  وکشمیر  کی حمایت اور  اسرائیلی بربریت اور بھارت کے جبرو استبداد کیخلاف  صدائے احتجاج بلند کی گئی،علمائے کرام اور خطبا حضرات جمعہ کے اجتماعات کے دوران خطبات میں اسرائیلی جارحیت وبھارتی جبرواستبداداورمظالم پرقوام متحدہ، اوآئی سی اوردیگرعالمی اداروں کی خاموشی کولمحہ فکریہ قراردیا۔اس موقع پرملک میں جاری دہشت گردی کے خلاف آواز احتجاج بلند کی گئی اور ملک میں پائیدار امن کے قیاموطن کی سلامتی و استحکام عالم اسلام کے مصائب وآلام کے خاتمے اور شہدائے دین و وطن کے درجات کی بلند ی کیلئے دعا ئیں کی گئیں۔ ٹی این ایف جے کے سربراہ علامہ آغاسیدحسین مقدسی نے جامع مسجد اہلبیت میں یوم یکجہتی مظلومین کے موقع پر جمعہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیلی جارحیت و بربریت پر  عالمی برادری کی خاموشی سوالیہ نشان ہے؟مسلم امہ کی قیادتیں باہم سر جوڑ کر بیٹھیں،او آئی سی کو فعال بنا کر مسلمانوں کیخلاف سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کریں،  دنیائے کفر اسلام کو مٹانے پر تلی ہوئی ہے جس کامقابلہ صرف اتحا د کے ہتھیار سے کیا جا سکتا ہے،اگر مسلم حکمران امت مسلمہ کی یکجہتی میں حائل رہے تو تاریخ میں سیاہ کرداروں کے طور پر یاد کئے جائیں گے،عالم اسلا م مشترکہ دشمن کیخلاف متحد ہوجائے۔ 

ای پیپر دی نیشن