گوجرخان (نامہ نگار) محمد عثمان سکنہ سرائے عالمگیر نے تھانہ مندر میں ایف آئی آر درج کرائی تھی کہ اس کے والد محمد رشید جو ڈرائیونگ کرتے تھے رابطہ نہ ہورہا ہے اس کی درخواست پر تھانہ مندرہ میں اغوا کا مقدمہ درج ہوا پولیس تھانہ مندرہ کی ٹیم نے موثر تفتیش کر کے ملزمان کو گرفتار کرلیاایس ایچ او تھانہ مندرہ چوہدری ذوالفقارنے بتایاکہ ملزم غلام عباس اور دیگر ساتھیوں نے لین دین کے تنازعہ پر رشید کو قتل کر کے اس کی لاش کو ویرانے میں دفن کر دیا ملزم غلام عباس نے دوران تفتیش قتل کر کے لاش کو چھپانے کا انکشاف کیا جس پر پولیس تھانہ مندرہ نے ملزم کی نشاندہی پر جا کر ویرانے میں کھدائی کرائی تو مقتول کی ہڈیوں کا ڈھانچہ برآمد ہوا ملزم کے دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کرنے کے لیے پولیس متحرک ہے ایس پی صدر نبیل کھوکھر نے کہا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔