اٹک جیل کے اسیر ان کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے ، انیل سعید 

Nov 02, 2024

 اٹک (نامہ نگار ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل انیل سعید نے کہا ہے کہ اٹک جیل کے اسیر ان کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پر ز نر ز ویلفیئر کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں سپر یٹینڈنٹ جیل عارف گل،ایم ایس گورنمنٹ اسفند یار بخاری ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈاکٹر جواد الٰہی اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے، اجلاس میں شرکاء کو اٹک جیل میں اسیران کے لیے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی، ا س موقع پر خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی جی انیل سعید نے کہا کہ اٹک جیل کے اسیران  کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جا ئیں گے۔

مزیدخبریں