والدین سوشل میڈیا استعمال کر تے وقت بچوں پر مکمل نظر رکھیں،محمود الحسن رانا 

 گوجرخان (نامہ نگار)ڈی ایس پی سرکل محمود الحسن رانا نے کہا ہے کہ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں پر مکمل نظر رکھیں ان کی سوشل سرگرمیوں سمیت تمام معاملات پر مکمل چیک اینڈ بیلنس رکھیں علاقہ مکین اپنے اردگرد شر پسند عناصر جو جرائم میں ملوث ہیں ان پر نظر رکھیں بدون نمبر والے موٹر سائیکل مالکان فوری طور پر رجسٹریشن کرائیں ون ویلنگ اور موٹر سائیکلوں پر کرتب دکھانے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی منشیات اور دیگر جرائم پیشہ سرگرمیوں پر فوری طور پر پولیس کو اطلاع کریں جرائم کے خاتمہ کے لیے عوام کا تعاون اشد ضروری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدنی جامع مسجد نیو بہگام میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ڈی ایس پی محمود الحسن رانا  کا نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کو عوام نے سراہا اور کہا کہ اس سے عوام اور پولیس میں دوریاں ختم ہو رہی ہیں اور عوام بلا جھجک پولیس سے رابطے میں ہوں گے نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس پی محمود الحسن رانا نے کہا گوجر خان میں جہاں بھی جرائم ہوگا منشیات قمار بازی قحبہ خانے اور دیگر جرائم کے خلاف پولیس سخت کارروائی کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن