60 ممالک کے اٹھارہ سو سے زیادہ نمائش کنندگان شرکت

 بیوٹی ورلڈ مڈل ایسٹ 2024، دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں 28 سے 30 اکتوبر تک منعقد ہونے والی دنیا کی باوقار خوبصورتی تجارتی نمائشوں میں سے ایک ہے- ورلڈ ٹریڈ سینٹر دبئی میں ہونے والی  بیوٹی ورلڈ مڈل ایسٹ نمائش میں  ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) کی سرپرستی میں پاکستان سے سولہ (16) نمائش کنندگان شرکت کر رہے ہیں۔
بیوٹی ورلڈ مڈل ایسٹ، 60 ممالک کے 1,800 سے زیادہ نمائش کنندگان کی میزبانی کر رہا ہے اور اسے  بیوٹی انڈسٹری کے  پیشہ ور افراد کے لیے عالمی رجحانات میں مشغول اور دریافت کرنے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر جانا جاتا ہے۔ پاکستانی کمپنیاں ز عبیل  ہال 2 میں بالوں، کاسمیٹکس ،سکن کیئر، فریگرنس کمپاؤنڈز ، پرفیومری ، مشینری ، ذاتی نگہداشت اور حفظان صحت سمیت مختلف کیٹیگریز میں مختلف مصنوعات کی نمائش کر رہی ہیں۔
متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے پویلین کا دورہ کیا اور جی سی سی کے خطے میں جدید اور اعلیٰ معیار کی مصنوعات متعارف کرانے پر پاکستانی نمائش کنندگان کے تعاون کو سراہا۔ سفیر فیصل نیاز  ترمذی نے کہا کہ بیوٹی ورلڈ مڈل ایسٹ 2024 میں پاکستانی کمپنیوں کی شرکت عالمی سطح پر پاکستان کی خوبصورتی اور ذاتی نگہداشت کی مصنوعات کو فروغ دینے میں ایک اہم قدم ہے۔
اس سے قبل قونصلیٹ جنرل آف  پاکستان کے قونصل جنرل حسین محمد نے نمائش میں پاکستان پویلین کا افتتاح کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ تقریب پاکستانی تاجروں کو مسابقتی مصنوعات کو عالمی مارکیٹ میں پیش کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ قونصل جنرل نے پاکستانی نمائش کنندگان کی مصنوعات کے تنوع اور مارکیٹ کی توسیع کے لیے ان کے عزم کو سراہا۔ انہوں نے دبئی کی عالمی منڈی میں پاکستانی برآمدات کی حمایت کے لیے قونصلیٹ کے عزم پر زور دیا۔TDAP کی سہولت میں سبسڈی والے سٹال شامل ہیں، جو پاکستانی نمائش کنندگان کو بین الاقوامی رسائی کے لیے اس ہائی پروفائل پلیٹ فارم سے فائدہ اٹھانے کے قابل بناتے ہیں۔ دبئی میں قونصلیٹ کا کمرشل سیکشن اور تجارت و  سرمایہ کاری کے مشیر بھی پاکستانی برانڈز کے لیے زیادہ سے زیادہ نمائش کو یقینی بنانے کے لیے  مدد فراہم کر رہے ہیں۔

پاکستانی کمپنیاں بالوں ، کاسمیٹکس ، سکن کیئر ، فریگرنس کمپاؤنڈز ، پرفیومری ، مشینری ، ذاتی نگہداشت، حفظان صحت سمیت مختلف کیٹیگریز میں مختلف مصنوعات کی نمائش کر رہی ہیں

ای پیپر دی نیشن