سماجی شخصیت راجہ مجاہد افسر کی ڈی پی او چکوال سے الوداعی ملاقات

Nov 02, 2024

  چکوال(مہران ظفر ملک) شہنشاہ اعزازات و عظیم سماجی شخصیت راجہ مجاہد افسر ڈنڈوت نے ڈی پی او چکوال کیپٹن ر واحد محمود سے الوداعی ملاقات کی ملاقات کے دوران کپٹین ر واحد محمود نے راجہ مجاہد افسر خان کی معاشرتی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جانب سے معاشرے کے محروم طبقے کی مدد، تعلیمی اداروں کی سرپرستی اور غریب بچیوں کی شادیوں میں ان کا تعاون قابلِ ستائش ہے۔ اس موقع پر کپٹین ر واحد محمود نے راجہ مجاہد افسر خان کو خصوصی ایوارڈ پیش کیا۔ راجہ مجاہد افسر خان نے کپٹین ر واحد محمود کی قیادت میں چکوال پولیس کے دو سالہ دور کو مثالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی عوامی مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہریوں کا انعقاد اور پولیس کو ایک عوام دوست ادارہ بنانا واقعی قابل تعریف اقدام ہے۔ آخر میں راجہ مجاہد افسر خان ڈنڈوت نے کپٹین ر واحد محمود کو تحائف پیش کیے اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مزیدخبریں